ایران کی اسرائیل پر میزائلوں کی تازہ بارش

مسقط (اسلام اباد ٹوڈے )ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدہ صورتحال مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔
امریکی اور اسرائیلی افواج کی جانب سے ایران کے مختلف علاقوں پر حملے جاری ہیں، جن میں صوبہ اصفہان کے متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا، اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم از کم 15 افراد شہید ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب ایران نے اسرائل پر میزائلوں کی بھرمار کی، جس کے نتیجے میں اسرائیلی شہر ہولون میں ایک می*زائل گرا اور متعدد علاقوں میں سائرن بجائے گئے۔
ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے عراق اور کویت میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
اسی دوران امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی حکام نے ممکنہ معاہدے کے لیے رابطہ کیا، تاہم موجودہ شرائط امریکا کے لیے قابل قبول نہیں ہیں اور مذاکرات کے لیے حالات اس وقت مناسب نہیں۔
islamabad today
Load/Hide Comments