نئے سٹار أل راونڈر أبدیدہ کیوں ہوئے

اسلام أباد(سپورٹس ذیسک)نوجوان اوپنر معاذ صداقت انٹرویو کے دوران آبدیدہ ہوگئے معاذ صداقت کا کہنا ہے کہ میرے گھر کے مشکل حالات میرے اور اللہ کے علاوہ کوئی نہیں جانتے تھے میرے والد صاحب سمینٹ بلاک بنانے والوں کیساتھ مزدوری کرتے تھے میرے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ میں اپنےلیے کوئی اچھابلا خریدوں لیکن میری ماں مجھے ایک بات کرتی تھی کہ اب ہمارے برے دن چل رہے ہیں اچھے دن بھی آئیں گے ,میرے اوپر رضوان بھائی کی پہاڑ جیتنے احسانات ہے میں محمد رضوان سے ملنے گیا اور افریقہ ٹور سے گھر آئے تھے رضوان بھائی مجھے جانتے نہیں تھے میں نےاپنی بیٹنگ کی ویڈیو رضوان بھائی کودکھائی جس پر وہ خوش ہوئے اور اس نے مجھے پورا کٹ خریدنے کیلئے نقد ساٹھ ہزار روپے دیے اور کہا کہ اس سے آپ اپنے لیے اچھا بلا جوتے وغیرہ خرید لینا اور اپنا پرسنل نمبر بھی مجھے دے دیا کہا جب بھی کسی چیز کی ضرورت ہوگی تو مجھے میسج کرنا اور پھر ایک دن مجھے پی سی بی کی جانب سے کال آگئی کہ مجھے ایمرجنگ ایشیا کپ کیلئے ٹیم میں شامل کرلیا ہے میں خوش قسمت ہوں کہ میرے اچھے وقت میں میرے والدین زندہ ہے

IIslamabad today

اپنا تبصرہ بھیجیں