حکومتوں کی پٹرول کی مد میں ہیر پھیری بے نقاب

اسلام اباد( خصوصی رپورٹ )پٹرول کی قیمت ریفائنری میں صفائی کے بعد 191 روپے بنتی ہے، کلایمیٹ سپورٹ لیوی ڈھائی روپے، پورے ملک میں قیمت برابر رکھنے کے لیے چارجز 5روپے 85 پیسے، آئل کمپنیوں کا منافع 7 روپے 87 پیسے،پٹرول ڈیلر کا منافع 8روپے 64 پیسے ہے جب کہ ناپ تول میں کمی اور بےایمانی کے بعد منافع الگ ہے،یہ سب ملا کر ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 216 روپے بنتی ہے اس پر 105 روپے حکومت نے لیوی لگا رکھی ہے جس سے عوام کو پٹرول 321روہے لیٹر مل رہا ہے،حکومت ٹیکس ہدف پورا کرنے میں سرکاری ملازمین کی ناکامی کا بدلہ پٹرول پر لیوی لگا کر عوام سے لیتی ہے۔
Load/Hide Comments