یوم شہادت حضرت علی سیکورٹی انتظامات

ننکانہ صاحب(ناصر بیگ)
ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو اور ڈی پی او ارسلان زاہد کا ننکانہ سٹی کا دورہ
ضلعی انتظامیہ نے یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے سلسلہ میں سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کر لیے
ضلعی سربراہان نے مولا علیؑ کے یوم شہادت کے سلسلہ میں مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ ، انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے جلوس منتظمین سے ملاقات ، فول پروف انتظامات کی یقین دہانی
21 رمضان المبارک کو ماتمی جلوس ڈاکٹر زوار قمر حسین کے گھر سے برآمد ہو گا۔ترجمان ضلعی انتظامیہ
جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قصر فاطمتہ الزاہراؑ میں پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔ترجمان
ضلعی ادارے یکجا ہو کر یوم شہادت کے تمام پروگرامز کو پر امن بنائیں گے۔ڈی سی ننکانہ
تمام علمائے کرام، امن کمیٹی ممبران اور انجمن فقہ جعفریہ کے منتظمین سے میٹنگز کی جا چکی ہیں۔ڈی سی ننکانہ
تمام مسالک کے علماء کرام ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے ضلعی انتظامیہ کیساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ
مجالس اور جلوسوں کے روٹس کے لیے لائٹس، قناعتیں، فائر برگیڈ و دیگر تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ڈی سی ننکانہ
یوم شہادت کو پر امن بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ
ضلع بھر میں یوم شہادت حضرت علیؑ کے سلسلہ میں جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ڈی پی او ننکانہ
تمام مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی تفویض کر دی گئی ہیں۔ڈی پی او ارسلان زاہد
ضلعی انتظامیہ مجالس، جلوسوں، امام بارگاہوں اور تمام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔ڈی پی او
دوران وزٹ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ ، ڈی ایس پی سرکل ننکانہ و دیگر بھی ہمراہ موجود تھے۔