پی ٹی ائی کے قیدی رہنماؤں کا قیادت کو خط

لاہور( نمائندہ خصوصی) کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پارٹی قیادت کو اہم خط لکھا ہے جس میں انہیں اختلافات ختم کر کے آگے بڑھنے کا مشورہ دیا گیا۔
شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید نے پارٹی رہنماؤں کو خط میں لکھا کہ بدلتی صورتحال پر تحریک تحفظ آئین پاکستان (ٹی ٹی اے پی) کی قیادت اور پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کو غور کرنا چاہیے تاکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ذریعے آگے کا لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔
خط میں کہا گیا کہ مغربی اور مشرقی سرحد پر کشیدہ صورتحال، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی ہے لہٰذا داخلی سیاسی عدم استحکام سے ہونے والا بحران ملک کیلیے نقصان دہ ہو سکتا ہے، بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلیے اندرونی اتحاد اور ہم آہنگی ناگزیر ہے۔
Load/Hide Comments