پٹرول کی فروخت بند کرنے پر جھگڑا ایک شخص

ملک کے ایک پٹرول پمپ کا منظر

سیالکوٹ:ڈسکہ (کرائم رپورٹر)  پٹرول و ڈیزل مہنگا ہونے کی خبر اوگرا سے لیک ہونے کے بعد پٹرول پمپ مافیا کی جانب سے پیسوں کی ہوس میں پیٹرول کی فروخت بند کرنے کے باعث پٹرول پمپ پر جھگڑا شدت اختیار کرگیا،تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پیٹرول پمپ مافیا کو کیسے خبر ہو گئی کہ ائندہ چند گھنٹوں میں پٹرول 55 روپے مہنگا ہونے والا ہے جس کی وجہ سے منافع کے لالچ میں ملک بھر میں پٹرول پمپ مافیا نے اچانک پٹرول کی فروخت بند کر دی تاکہ وہ رات 12 بجنے کے بعد فی لیٹر 55 روپے زیادہ کما سکیں جس کی وجہ سے سیالکوٹ ڈسکا کے ایک پٹرول پمپ پر شہری کی جانب سے پٹرول ہونے کے باوجود فروخت نہ کرنے پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور ایک شخص جان کی بازی ہار بیٹھا مہنگائی کے اس موجودہ دور میں

عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، اوپر سے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کر دیں۔ سوال یہ ہے کہ جب پٹرول کا موجودہ اسٹاک پہلے سے موجود ہے تو اس کی قیمتیں کیوں بڑھائی گئیں؟ عوام میں بے چینی اور غصہ بڑھتا جارہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں