پیٹرول مافیا نے چند گھنٹوں میں اربوں کمالئے

اسلام اباد( ایم اے شام )پیٹرول پمپ مالکان نے چند گھنٹے ایندھن کی سیل روک کر چند گھنٹوں میں اربوں روپے کا منافع کما لیا جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام اباد سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں لوگ پیٹرول ڈلوانے کے لیے روزہ کی حالت میں لمبی لمبی قطاروں میں لگے خوار ہوتے رہے ہار پیٹرول پمپ کاملہ ایک ہی جواب دیتا کہ پٹرول ڈیزل ختم ہو گیا ہے جب کہ پٹرول پمپ مالکان کو اوگرا کے ذرائع سے خبر پہلے ہی مل چکی تھی کہ پٹرول اور ڈیزل رات 12 بجے کے بعد مہنگا ترین ہو جائے گا جس کے باعث ملک بھر میں پٹرول پمپ مالکان نے کئی گھنٹے پہلے ہی پٹرول اور ڈیزل کی سیل روک دی تھی اس طرح چند گھنٹوں میں ہر ایک پٹرول پمپ مالک نے کم و بیش ایک ایک کروڑ روپے کی دیہاڑی لگا لی جب کہ تمام شہروں کی انتظامیہ ما سوائے چند ایک شہروں کے خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی لیکن 12 بجنے کے بعد تمام پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرول کی فروخت شروع کر دی جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل 55۔ 55 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی قیمت 321 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 335 روپے کر دی گئی ہے ذرائع کے مطابق ایران امریکہ اور اسرائیلی جنگ کے باعث پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا بھی خدشہ ہے واضح رہے کہ اسلام اباد ٹوڈے نے امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد تمام عوام الناس کو خبردار کر دیا تھا کہ حالیہ جنگ کے باعث پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اسمان تک جانے کا خدشہ ہے جو کہ اب درست ثابت ہو گیا ہے