نو مئی 47 اشتہاری ملز مان کو سزائیں

راولپنڈی( کورٹ رپورٹر )‏انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی

نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدالت نے بڑا فیصلہ جاری کردیا

عدالت نے47 اشتہاری ملزمان کو دس دس سال قید اور 5/5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی

عدالت نے ملزمان کی جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا

ملزمان میں عمر ایوب،زرتاج گل،مراد سعید،شبلی فراز، حماد اظہر، کنول شوذب اور شیخ راشد شفیق شامل

شہباز گل،ذولفی بخاری، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز،رائے محمد مرتضیٰ بھی ملزمان میں شامل

شوکت علی بھٹی، عثمان سعید بسرا، اعجاز خان جازی بھی ملزمان میں شامل

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ جاری کردیا

سرکار کی طرف سے اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کیس کی پیروی کی

سزا پانے والے ملزمان 9 مئی کے واقعات کی سازش میں ملوث پائے گئے ہیں، فیصلہ

جے آئی ٹی رپورٹ نےملزمان کو پرتشدد احتجاج کی منصوبہ بندی میں ملوث قرار دیا ہے، فیصلہ

سزا پانےوالےملزمان جی ایچ کیو گیٹ،حمزہ کیمپ،آرمی میوزیم اور سکستھ روڈ میٹرو اسٹیشن پر حملوں میں ملوث پائے گئے ہیں، فیصلہ

جے آئی ٹی نے سزا پانے والے ملزمان کو نو مئی کےواقعات کی منصوبہ بندی میں مرکزی ملزم قرار دیا ہے، فیصلہ

ملزمان پر نو مئی کےواقعات میں جھلاو گھیراو،توڑ پھوڑ،پولیس پر حملوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے، فیصلہ

مقدمے میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سمیت 118 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی، فیصلہ

118 ملزمان پر دسمبر 2024 میں فرد جرم عائد کی گئی، فیصلہ

مقدمے میں اب تک استغاثہ کے کل 44 گواہان کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں، فیصلہ

118ملزمان میں 18 ملزمان دوران ٹرائل عدالت سے مسلسل غیر حاضر پائے گئے، فیصلہ

29ملزمان مقدمے کے اندراج کے بعد کبھی عدالت میں پیش ہی نہیں ہوئے، فیصلہ

انسداد دہشتگردی ایکٹ کی سیکشن 21 ایل کےتحت47 اشتہاری ملزمان کا علیحدہ ٹرائل چلایا گیا، فیصلہ

پراسیکیوشن نے رواں سال 6جنوری کو سیکشن 19/10 کےتحت اشتہاری ملزمان کےخلاف کاروائی کی درخواست دائر کی، فیصلہ

عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر انکوائری تشکیل دی، فیصلہ

عدالتی انکوائری میں 47 اشتہاری ملزمان کو دیدہ دانستہ مفرور قرار دیا گیا، فیصلہ

انکوائری رپورٹ کی روشنی میں عدالت نے اخبار میں اشتہار جاری کروایا، فیصلہ

رواں سال 8 جنوری کو 47 مفرور ملزمان کا اشتہار جاری کیا گیا، فیصلہ

عدالت نےاشتہاری قرار پانے والےملزمان کو 7دن کےاندر عدالت کےسامنےسرنڈر کرنے کاموقع دیا، فیصلہ

عدالتی احکامات اور اشتہار جاری ہونےکے باوجود کوئی ملزم عدالت پیش نہیں ہوا، فیصلہ

عدالت نے اشتہاری ملزمان کا اسٹیٹ کونسل مقرر کرکے چارج فریم کیا، فیصلہ

پراسیکیوشن نے 19 گواہان کے بیانات عدالت میں ریکارڈ کرائے، فیصلہ

اسٹیٹ کونسل نے استغاثہ کے گواہان پر جرح کی، فیصلہ

47 اشتہاری ملزمان کا ٹرائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ جاری کیا

فیصلے میں عدالت نےملزمان کو دس،دس سال قید،5/5 لاکھ روپےجرمانہ اور جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا

نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں تمام اشتہاری ملزمان کا علیحدہ سے ٹرائل چلایا گیا

نو مئی جی ایچ کیو حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں