روس پاکستان کو خام تیل کی فراہمی

مسقط (انٹرنیشنل ڈیسک )روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے باوجود روس پاکستان کو خام تیل کی فراہمی جاری رکھے گا۔

روسی میڈیا کے مطابق گلوبل انرجی امور کے ماہر ڈاکٹر ممودہ سلامے کا کہنا ہے کہ تقریباً 7 لاکھ 33 ہزار بیرل روسی خام تیل جلد پورٹ قاسم بندرگاہ پہنچنے کی توقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان طویل عرصے سے تیل کی ضروریات کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر انحصار کرتا رہا ہے، تاہم ماضی میں پاکستان روس سے خام تیل کی خریداری بھی کرچکا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان بزنس کونسل کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں ہر 10 فیصد اضافے سے پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں تقریباً ڈیڑھ سے دو ارب ڈالر کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جاتی ہے تو پاکستان کا سالانہ خسارہ 5 سے 7 ارب ڈالر تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں