رضا بہلوی ایران پر حکومت کے خواب دیکھنے لگا

دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک )ایران کے آخری بادشاہ کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ انہوں نے ایران میں موجودہ حکومت کے خاتمے کے بعد عبوری قیادت (تبدیلی کی قیادت) کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، کیونکہ ایرانی عوام نے انہیں اس کردار کے لیے کہا ہے۔
پہلوی نے کہا ہے کہ وہ ملک اور اس کے خارجہ تعلقات کو نظم و ضبط کے ساتھ معمول پر لانے کا مشن پورا کریں گے، اور عبوری دور میں جمہوری انتخابات کے ذریعے ایرانی عوام کو اپنا مستقبل خود منتخب کرنے کا موقع دیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ماضی کی غلطیوں کو دہرانے سے گریز کریں گے اور عبوری حکومت میں ممکنہ حد تک موجودہ سرکاری اہلکاروں اور بیوروکریسی کو برقرار رکھیں گے تاکہ ملک میں استحکام اور نظم و ضبط برقرار رہے۔
رضا پہلوی نے خطے کے عرب ممالک سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ان عبوری حکومتی قیادت کو تسلیم کرنے اور اس کے ساتھ تعاون کریں، تاکہ ایران میں امن اور استحکام لانے میں مدد مل سکے۔
یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ایران میں سیاسی کشیدگی بڑھ رہی ہے اور موجودہ نظام کے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی صورتحال پائی جاتی ہے۔