پاک فوج کی دہشت افغانیوں نے ہاتھ کھڑے کر دیے

اسلام اباد (انٹرنیشنل ڈیسک ے) افغانستان سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق طالبان کو اپنی صفوں میں افرادی قوت کی شدید کمی کا سامنا ہے، جس کے باعث شمالی صوبوں میں شہریوں کی جبری بھرتیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا جب موجودہ فورسز کے ایک بڑے حصے نے لڑائی میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی افغانستان میں جبری بھرتیوں کا یہ سلسلہ طالبان کے اندرونی ڈھانچے میں بڑھتی ہوئی دراڑیں اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں ان کی مشکلات کی عکاسی کرتا ہے۔ تاحال طالبان حکام نے ان جبری بھرتیوں کے حوالے سے کسی قسم کا باضابطہ بیان جاری نہیں کیا، تاہم مقامی سطح پر اس اقدام سے سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں