وارداتیں کب رکیں گی/عابد منہاس کی کرائم ڈائری

راولپنڈی،اسلام آبادکرائم ڈائری (عابدمنھاس)جڑواں شہروں میں وارداتیں نہ رک سکیں،2گاڑیاں،18موٹرسائیکل غائب ہوگئے۔ گن پوائنٹ پر متعدد ڈکیتیاں،شہری لاکھوں روپے،موبائل فونز اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوںمیں2گاڑیوں14موٹرسائیکلوں،موبائل فونز،نقدی ،مویشیوں اور دیگر اشیاسے محروم ہوگئے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سسکتھ روڈ پر2موٹر سائیکل سوار احمر سے گن پوائنٹ پر3 موبائل ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ ٹرانسفارمر چوک میں ابتسام علی سے 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر30ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ آراے بازار کے علاقہ عابد مجید روڈ پرنامعلوم موٹرسائیکل سوارشفقت سے 69ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ جنڈومیں ٹیوب ویل نمبر5میں 3نامعلوم ملزمان داخل ہوئے اور ڈیوٹی پرموجوداظہرقیوم کے سرپرکوئی چیزماری اور گن پوائنٹ پرموبائل ،چار سوروپے اور اس کاموٹرسائیکل ،تھانہ روات کے علاقہ چک بیلی روڈ پردوگاڑیوں میں سوار نامعلوم ملزمان سفیان گیس ایجنسی کی گاڑی روک کرذوالقرنین سے 2لاکھ 65ہزار روپے اور کاغذات چھین کرفرار ہوگئے ،آفندی کالونی میں احتشام حیدر کالیپ ٹاپ ،آفندی کالونی مجاہد باسط کے کمرے سے 4موبائل،خیابان جناح میں محمد صدیق کی گائے مالیتی 4لاکھ روپے ،اڈیالہ روڈ پرشہزاد رشید کی اشٹام کی دکان سےکمپیوٹراور کلر پرنٹر چوری کرلیاگیا۔ اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لئے مو ثر کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلے میں تھا نہ ویمن، تھا نہ شالیمار، تھا نہ گو لڑ ہ، تھا نہ سمبل، تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا، تھا نہ کھنہ، تھا نہ کر پا، تھا نہ لو ہی بھیر، تھا نہ نیلور اور تھانہ بنی گا لہ پولیس ٹیموں نے14 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے1,350 گر ام چرس، 670گر ام ہیر وئن، 1,011گر ام آئس، 60 زمین میں راستہ بنانے کے تنازع پرفائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل اور دوکوزخمی کردیاگیا،تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں ملک حسرت نے زمین کے تنازع پر جھگڑے کے بعد فائرنگ کرکے عابد شفیق کو قتل جبکہ ان کے ساتھیوں محمد صدیق اور دانش شاہ کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں