نئے ایڈیشنل ڈی جی نے چارج سنبھال لیا

ایڈیشنل ڈی جی ار ڈی اے سید مسعود احمد


راولپنڈی (نمائندہ خصوصی )راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تقرروتبادلے
سید مسعود احمد (پی ایم ایس) نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کا چارج سنبھال لیا
ملیحہ ایثار (پی اے ایس) ڈائریکٹر فنانس آر ڈی اے تعینات

راولپنڈی: سید مسعود احمد (پی ایم ایس) نے بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے چارج سنبھال لیا ہے جبکہ ملیحہ ایثار (پی اے ایس) نے ڈائریکٹر فنانس آر ڈی اے کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ دونوں افسران وسیع انتظامی تجربے اور پبلک سیکٹر گورننس میں نمایاں مہارت کے حامل ہیں۔ ان کی تعیناتی سے ادارہ جاتی کارکردگی میں مزید بہتری، مالیاتی نظم و ضبط کے فروغ اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار میں تیزی متوقع ہے۔ ترجمان آر ڈی اے کے مطابق نئے افسران کی قیادت میں ادارہ حکومتی پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد، شفافیت کے فروغ اور راولپنڈی میں منظم و پائیدار شہری ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کاوشیں مزید تیز کرے گا۔ نومنتخب افسران نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ میرٹ، احتساب اور معیاری سروس ڈیلیوری کو یقینی بناتے ہوئے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔ انہوں نے گڈ گورننس کے وژن کے مطابق قواعد و ضوابط کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ آر ڈی اے کے افسران و عملے نے دونوں معزز افسران کو خوش آمدید کہا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں