جہنم کے ٹکٹ ہولڈر ہلاک امریکی فوجیوں کی شناخت
مسقط( خصوصی رپورٹ )امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے پہلے امریکی فوجیوں کی شناخت ظاہر کر دی ہے۔
خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے منگل کے روز چار اہلکاروں کے نام جاری کیے، جبکہ ٹرمپ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے نتیجے میں مزید امریکی ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔ امریکی فوج کے مطابق اب تک ایران جنگ میں چھ امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے چار کا تعلق آئیوا سے تعلق رکھنے والے امریکی آرمی ریزرو یونٹ سے تھا۔ یہ اہلکار اتوار کے روز اس وقت مارے گئے جب ایک ڈرون نے کویت کی پورٹ شعیبہ میں قائم امریکی فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا۔
پینٹاگون کے مطابق ہل*اک ہونے والے اہلکاروں کی عمریں 20 سے 42 برس کے درمیان تھیں اور وہ ڈیس موئنز، آئیوا میں قائم 103ویں سسٹینمنٹ کمانڈ سے وابستہ تھے، جو امریکی فوج کے عالمی لاجسٹک اور سپلائی آپریشن کا حصہ ہے۔
