تمام ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری

ننکانہ صاحب (ناصر بیگ)
ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو اور ڈی پی او ارسلان زاہد کی زیرصدارت ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے بارے اجلاس
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، ایس ڈی پی اوز سمیت تمام ضلعی اداروں کے سربراہان کی شرکت
ملکی و عالمی صورتحال کے پیش نظر تمام اداروں کو ہر دم تیار رہنا ہو گا۔ڈی سی ننکانہ
ضلع کے تمام سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رکھا جائے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ
ضلع کے تمام اداروں کے افسران و ملازمین سمیت ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ڈی سی ننکانہ
ضلع کے تمام ریسکیو اسٹیشن کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ
تینوں تحصیلوں میں ضروری میڈیسن کا اسٹاک وافر مقدار میں ہونا چاہیے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ
سوشل میڈیا پر ہم سب کو گہری نظر رکھنا ہو گی۔ڈی پی او ننکانہ
بدامنی اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف فوری ایکشن لینا ہو گا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر
شہری مشکوک افراد کی اطلاع 15 یا متعلقہ پولیس اسٹیشن کو فوری دیں۔ارسلان زاہد
ضلع کے تمام ہسپتالوں اور پرائیویٹ بلڈ بنک کو چیک کریں ، بلڈ ڈونرز کی لسٹیں تیار کی جائیں۔ڈی پی او
یونین کونسل کی سطح پر والنٹیرز کی لسٹیں تیار کی جائیں۔ڈپٹی کمشنر
اسسٹنٹ کمشنرز ضلع میں ایک ماہ کے فوڈ ، پٹرول و ڈیزل کے اسٹاک کا بندوبست رکھیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ