ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت

راولپنڈی( ) ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں، ان حملوں میں ایرانی سپریم کمانڈر و رفقاء کی المناک شہادت افسوسناک ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے ایران پر حالیہ جارحیت کے حوالے سے کیا انہوں نے کہا کہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر عالم اسلام افسردہ ہے شہید کی فہم و فراست، بصیرت و استقامت، جرآت و بہادری اور جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اسرائیلی جارحیت خطے کے امن و سلامتی اور خود مختاری پر حملہ ہے حالیہ حملے میں مشرق وسطی کو جنگ کی آگ میں دھکیلا جا رہا ہے عامر صدیقی نے کہا کہ ہمیں تفرقہ بازی سے بچنا، نفاق نہیں اتفاق کو اپنانا ہوگا، دشمن ہمیں تقسیم کرنے کے در پہ ہے ہمیں تسبیح کے دانوں کی مانند پروئے رہنا ہے خامنہ ای جیسے عظیم لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں سب ہی ان کی المناک شہادت پر غمگین ہیں پاکستان ہی ہمارا ملک ہے اس کا امن و استحکام ہمیں جاں سے عزیز ہے پرامن احتجاج جمہوری حق مگر احتجاج کی آڑ میں شر پسندی، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ ہرگز قومی مفاد نہیں، کراچی میں احتجاج کے دوران جانی نقصان افسوسناک ہے ہمیں سب سے پہلے پاکستان اور پاکستان ہمیشہ زندہ باد کہ عزم کا اعادہ کرنا ہے۔