دو رکنی گینگ گرفتار 18 موٹر سائیکل چوری

راولپنڈی، اسلام آبادکرائم ڈائری (عابدمنھاس) جڑواں شہروں میں وارداتوں میں اضافہ ہو گیا، شہری 18موٹرسائیکلوں محروم ہو گئے۔ موبائل فونز، نقدی، ایک دکان اور گھر کے تالے توڑ کر قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 16موٹر سائیکلوں، موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہو گئے، تھانہ وارث خان کے علاقہ امرپورہ میں ارسلان کی صوفے کشن بنانے کی دکان سےسلائی مشین، 4سٹیپلر گنز، کپڑا مالیتی 45 ہزار روپے اور دیگر سامان، تھانہ سٹی کے علاقہ سے ایک،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں 3،تھانہ بنی کے علاقہ میں ایک ،تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقہ میں 2، تھانہ کینٹ کے علاقہ میں ایک، تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں ایک ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ میں ایک، تھانہ سول لائنزکے علاقہ میں 2تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ میں ایک ،تھانہ صدرواہ کے علاقہ میں 2، تھانہ روات کے علاقہ میں ایک موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا۔ ادھر وفاقی دارالحکومت میں سرقہ بالجبر ، راہزنی ، نقب زنی اور چوری کی4وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ 2 موٹر سائیکل چوری جبکہ ایک اسلحہ کی نوک پر چھین لیا گیا اور ایک گھر کے تارلے ٹوٹ گئے تھانہ شالیمار کے علاقے سے ایک موٹر سائیکل اسلحہ کی نوک پر چھین لیا گیا جبکہ تھانہ کورال اور تھانہ نیلور کے علاقوں سے دو موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے ۔راولپنڈی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 25ملزمان گرفتار کر لئے۔ دائو پر لگی رقم،موبائل فونز،مسروقہ موٹر سائیکلز، نقدی، چرس، شراب ،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق قمار بازی کے الزام میں 13ملزموں کوگرفتار کر کے داوئو پر لگی رقم 57ہزار 600روپے اور17موبائل فون برآمد کرلئے گئے، تھانہ رتہ امرال اور صادق پولیس نے پولیس نے مختلف کارروائیوں میں سامان برآمد اور ملزمان کو حراست میں لیا۔ راولپنڈی پولیس نے 8 ملزموں کو گرفتار کرکے شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، پولیس کے مطابق ملزموں سے 35لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ملزموں کے خلاف کارروائیاں تھانہ سٹی، بنی، کلرسیداں، نیوٹاؤن، نصیرآباد، سول لا ئنز اور جاتلی کے علاقوں میں کی گئیں۔ جبکہ 2رکنی گینگ کو گرفتار کرکے 4 مسروقہ موٹر سائیکل و 23 ہزار روپے برآمد کرلئے گئے ، تھانہ آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری، نقب زنی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔