مارگلہ سٹیشن ٹرین حادثے کا شکار

(راولپنڈی( سردار ظہیر سے
گزشتہ روز تین بجے شام راولپنڈی سے مارگلہ ریلوے اسٹیشن اسلام اباد گرین لائن ٹرین ریلوے بیکری ریلوے پاور ہاؤس کے عقب میں حادثے کا شکار ہوئی ۔حادثے کی وجہ انجن کا ٹریک سے اترنا بتایا گیا انجن نے اپنے ساتھ چار مزید بوگیاں بھی ڈی ٹریک کیں حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ انجن اور بوگیوں کو خاصہ نقصان پہنچا اس کے علاوہ ٹریک بھی بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا جبکہ ریلوے کلاس فور ملازمین بغیر سیفٹی ایکوپمنٹ کے کام کرتے نظر ائے جن کے ہاتھوں میں نہ گلوز تھے نہ سیفٹی کیپ تھی اور نہ ہی سیفٹی جوتے تھے ۔اس موقع پر موجود نگران ڈی ای این ریلوے طیب ریاض نے اسلام اباد ٹو ڈی کے ایک سوال کے اپ کے پاس راولپنڈی ڈویژن میں ماتحت عملہ ان ٹریکس کی مرمت کے لیے کتنا ہے کہ جواب میں سربرا انجینئرنگ سیکشن ڈی این نے کہا کہ اس حوالے سے انہیں کچھ معلوم نہیں جس نے اسلام اباد ٹوڈے ٹیم کے ذہن میں کئی سوالات کھڑے کر دیے لیکن ساتھ ہی ڈی این اے کہا کہ میں اپ کے سوالات کا جواب دوں یا کام کروں جب کہ ٹریک کو ٹھیک کرنے کے لیے موقع پر 60 سے 70 کلاس فور ملازمین کو ڈی این اے کام پر لگایا ہوا تھا اس حوالے سے اسلام اباد ٹوڈے نے جب ڈویژنل افس میں سپرٹینڈنٹ نور الدین ڈاور کا موقف لینے کے لیے ان کے افس وزٹ کیا تو وہ سیٹ پر موجود نہ تھے اس کے بعد بارہا ٹیلیفونک رابطے کی کوشش کی جس سے ان کا موقف سامنے نہ ا سکا

اپنا تبصرہ بھیجیں