گرین پنجاب شجرکاری مہم کا اغاز

ننکانہ صاحب:(ناصربیگ ) ۔۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن گرین پنجاب کے تحت ضلع ننکانہ صاحب میں سیزنل شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر راو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہین فاطمہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شاہد کھوکھر، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ ثناء شرافت و دیگر محکموں کے افسران نے شجرکاری میں حصہ لیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موسم بہار کی شجرکاری مہم کے تحت واربرٹن روڑ کے دونوں اطراف سینکڑوں پودے لگائے گئے۔ڈی سی ننکانہ، ضلعی افسران و ملازمین اور اسکول کے بچوں نے روڈ کے اطراف میں پودے لگائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی تمام شاہراہوں پر ہزاروں پودے لگائے جا رہے ہیں شجرکاری سے ننکانہ کی خوبصورتی میں اضافہ اور فضا صاف ہوگی۔ ڈی سی محمد تسلیم اختر راؤ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رواں سیزن میں 1 سے ڈیڑھ لاکھ پودے لگائیں جائیں گے شجرکاری مہم شہر کے ہر روڈ اور شاہراہ کو سر سبز بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ 40 اقسام کے پودے، تین اہم کیٹیگریز میں لگا رہی ہے زیادہ تر فلورنگ پلانٹس، پھلدار اور میڈیسنل پلانٹس بھی شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ننکانہ صاحب کو پھولوں اور پھلوں کا شہر بنانے کے لیے اقدامات تیزی سے جاری ہیں درخت اور پودے زمین کا حسن اور زندگی کے لئے نہایت ضروری ہیں، گلوبل وارمنگ کا مقابلہ صرف اور صرف زیادہ سے زیادہ پودوں اور درختوں سے ہی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے گرین پنجاب سلوگن دیا گیا ہے ماحول کو صاف بنانے کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں