چوریاں ڈکیتیاں جاری عابد منہاس کی کرائم ڈائری

راولپنڈی،اسلام آبادکرائم ڈائری(عابدمنھاس)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 15 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز، نقدی مویشیوں اور دیگراشیاء سے محروم ہو گئے، تھانہ چک لالہ کے علاقہ ناصر کالونی میں 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پرعبداللہ سے40ہزار روپے، موٹر سائیکل سی ڈی 70اور 2موبائل چھین کرفرار ہو گئے، پیپلز کالونی میں شاہد محمود کے گھرسے 4لاکھ 13 ہزار روپے اور طلائی زیورات ،ڈھوک محمددین میں صداقت حسین کے گھرسے 2پانی والے پمپ،بجلی کی تاریں اور 10پنکھے ،ڈھوک مغل میں لال محمدکے گھر سے 30ہزار روپے ،2موبائل اوررکشے کا اصل سمارٹ کارڈ،بحریہ ٹاؤن میں عمران کے کمرے سےپانچ لاکھ روپے نقدی اور 30لاکھ روپے کے طلائی زیورات ،چہان میں عبدالرحمان کے ڈیرے سے مویشی مالیتی 13لاکھ روپےچوری کرلئے گئے ۔ ادھر وفاقی دارالحکومت میں اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل چھیننے اور سٹریٹ کرائم کا سلسلہ جاری ہے ، تھانہ مارگلہ ، تھانہ گولڑہ اور تھانہ شمس کالونی کے علاقوں سے تین موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے ۔
راولپنڈی پولیس نے 2رکنی گینگ کو گرفتار کرکے 3مسروقہ موٹر سائیکل اور 13ہزار روپے برآمد کرلئے گئے ، تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، زیر حراست گینگ سے 3مسروقہ موٹر سائیکل اور چھینے گئے موبائل فونز کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 13ہزار روپے برآمد ہوئی۔ جبکہ راولپنڈی پولیس نے 2ملزموں کو گرفتار کر کے شراب اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، وارث خان پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے10لیٹر شراب برآمد کی جب کہ چکلالہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا،پولیس نے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 07اشتہاریوں سمیت 17جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر کے منشیات، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔ تھا نہ رمنا، تھانہ گجانی، تھانہ نون ، تھانہ کورال ، تھانہ بہارہ کہو اور تھانہ پھلگراں پولیس ٹیموں نے 11 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے737گر ام آئس، 560گرام چرس ، مختلف بو ر کے پانچ عدد پستول، دو گنیں ، ایک رائفل ، ایک کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد کرلی،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کے لئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 07مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔