شکست کے باوجود پاکستان سیمی فائنل کھیلے گا۔۔مگر کیسے؟

کولمبو (انٹرنیشنل ڈسک )انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کے لیے سیمی فائنل میں رسائی کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو شکست دے اور نیوزی لینڈ اپنے دونوں میچز (انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف) ہار جائے۔

پاکستان کے حق میں ممکنہ نتائج درج ذیل ہیں:

انگلینڈ اپنے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو ہرا دے، جبکہ سری لنکا بھی نیوزی لینڈ کو شکست دے۔

اس صورت میں پاکستان 3 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا، نیوزی لینڈ کے 0 اور سری لنکا کے 2 پوائنٹس ہوں گے۔

اگر انگلینڈ نیوزی لینڈ کو ہرا دے، لیکن نیوزی لینڈ سری لنکا کو شکست دے دے، تو پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں کے 3-3 پوائنٹس ہوں گے اور سیمی فائنل میں رسائی کا فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

پاکستان اپنا آخری میچ 28 فروری کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں