مشیر وزیراعلی پنجاب سلمی بٹ ننکانہ پہنچ گئی

ننکانہ صاحب:(ناصر بیگ )
مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے پرائس کنٹرول سلمی بٹ کا دورہ ننکانہ صاحب
مشیر وزیر اعلی سلمی بٹ کو ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور رمضان المبارک کے انتظامات بارے بریفنگ دی گئی
ضلع ننکانہ میں دو نگہبان رمضان بازار اور 07 نگہبان رمضان دستر خوان قائم کیے گئے ہیں۔بریفنگ
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے 25 ہزار سے زائد مستحقین کو نگہبان کارڈز تقسیم کیے جا چکے۔بریفنگ
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے رواں ماہ کے دوران 25 ہزار سے زائد مقامات کی چیکنگ کی
450 سے زائد خلاف ورزیوں پر 8 لاکھ پچاس ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔بریفنگ
بار بار خلاف ورزی کرنے والے 02 دوکانداران کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے۔بریفنگ
مشیر وزیر اعلی سلمی بٹ نے نگہان رمضان بازار کا دورہ کیا
شہریوں سے ملاقات کی ، سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا
انہوں نے رمضان بازار میں اشیاء کی کوالٹی کو چیک کیا اور مختلف اشیاء کا وزن اپنی موجودگی میں کروایا
مشیر وزیر اعلی پنجاب سلمی بٹ نے ننکانہ سٹی میں ماڈل ریڑھی بازار کا معائنہ بھی کیا
انہوں نے شہر کے مختلف بازاروں کا وزٹ کرکے اشیاء ضروریہ کی مقررہ کردہ نرخوں پر دستیابی کا جائزہ لیا
انہوں نے شہر کے مختلف بازاروں میں موجود شہریوں سے مقررہ کردہ قیمتوں پر اشیاء کی فراہمی بارے استفسار بھی کیا
شہریوں نے اشیاء خوردونوش کی مقررہ کردہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے پر وزیر اعلی پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا
مشیر وزیر اعلی پنجاب سلمی بٹ نے فاطمہ جناح پارک اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں قائم نگہبان دستر خوان ، مریم کے مہمان کا دورہ کیا
مشیر وزیر اعلی اور ڈپٹی کمشنر نے روزہ داروں میں افطاری کا سامان تقسیم کیا
انہوں نے فاطمہ جناح پارک کے نگہبان دستر خوان میں روزہ بھی افطار کیا
پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار حکومت اور مخیر حضرات کے تعاون سے افطاری کا اہتمام کیا گیا ہے۔سلمی بٹ
پنجاب میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روزہ دار نگہبان دستر خوان پر افطاری کر رہے ہیں۔مشیر وزیر اعلی پنجاب سلمی بٹ
پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 40 لاکھ گھرانوں کو 10 ہزار روپے فی گھرانہ کے نگہبان کارڈز تقسیم کیے جا رہے ہیں۔مشیر وزیر اعلی پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب حکومت اور انتظامیہ پر عزم ہے۔سلمی بٹ
ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹس، مارکیٹ کمیٹی، اور متعلقہ محکمے مسلسل فیلڈ میں متحرک ہیں۔سلمی بٹ
پنجاب کے تمام سہولت بازار، ڈی سی کاؤنٹرز، اوپن مارکیٹیں، اور سبزی و پھل منڈیوں میں مسلسل سرویلنس جاری ہے۔مشیر وزیر اعلی سلمی بٹ
شہریوں کو اشیأ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی اور پرائس کنٹرول پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔مشیر وزیر اعلی پنجاب
ضلعی انتظامیہ قیمتوں کی جانچ ، نیلامی کے عمل، اور سٹاک کی دستیابی کی نگرانی میں مصروف عمل ہے۔سلمی بٹ
پرائس کنٹرول پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔سلمی بٹ
تمام دکاندار ڈی سی کی منظور شدہ ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔سلمی بٹ
انتظامیہ رمضان و سہولت بازاروں اور ڈی سی کاؤنٹرز پر اشیاء کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائیں۔مشیر وزیر اعلی سلمی بٹ
ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائیں۔مشیر وزیر اعلی پنجاب
سبزی و پھل منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی شفافیت کو ہر صورت یقینی بنائیں۔مشیر وزیر اعلی پنجاب
گرانفروشی کی مرتکب دکانوں اور اسٹورز کو فوری طور پر سیل کر دیا جائے۔سلمی بٹ
مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔سلمی بٹ
ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول میکنزم کو مؤثر بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار رہے۔مشیر وزیر اعلی پنجاب
رمضان المبارک کے بہترین انتظامات یقینی بنانے اور شہر کو سجانے پر ننکانہ انتظامیہ خراج تحسین کی مستحق ہے۔مشیر وزیر اعلی سلمی بٹ
پچھلے سال کی نسبت امسال ننکانہ انتہائی خوبصورت دیکھنے کو ملا۔مشیر وزیر اعلی پنجاب سلمی بٹ
دوران وزٹ ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر راو ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ سمیت دیگر افسران بھی مشیر وزیر اعلی پنجاب کے ہمراہ تھے۔