رمضان المبارک میں پاک فوج کے چار جوان شہادت کے رتبہ پر فائز

اسلام اباد( خصوصی رپورٹ )دہشت گردوں کا حملہ چہار جوان شہید کر دیے گئے بنوں کی تحصیل میریان کے علاقے سرہ درگہ میں سیکیورٹی فورسز کی بکتر بند گاڑی پر موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے حملہ کر دیا۔ ابتدائی اور غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ایک لیفٹیننٹ کرنل سمیت تین فوجی اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور سیکیورٹی کی صورتحال سخت کر دی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ اللہ تعالیٰ مملکتِ خداداد پاکستان کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، خصوصاً بنوں ڈویژن پر اپنا خاص کرم فرمائے اور ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ فرمائے۔ آمین
Load/Hide Comments