دوسرا روزہ انتظامیہ ناکام

اسلام اباد( ایم اے شام) رمضان المبارک کا دوسرا دن مہنگائی میں گھنٹوں کے حساب سے اضافہ ہونے لگا ہے تاجروں نے نہ صرف اشیائے خورد و نوش فروٹ اور سبزی کی قیمتوں میں کئی سو گنا اضافہ کر دیا ہے رمضان المبارک سے ایک ہفتہ قبل سیب 200 سے 250 روپے کلو تھا جبکہ اب 500 سے 600 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے امرود 50 سے 60 روپے کلو تھا جب کہ اب300 سے 340 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے کیلا جو کہ 70 سے 100 روپے درجن تھا اب ڈھائی سو سے 300 روپے فی درجن ہو گیا ہے تمام سرکاری و پرائیویٹ بازاروں اور مارکیٹوں میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ ریٹس پر کوئی بھی دکاندار فروٹ اور سبزی یا دیگر اشیائے خورد و نوش بیچنے کو تیار نہیں ہے ہر دکاندار نے اپنے من مانے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں اگر کوئی شخص سرکاری ریٹ لسٹ مانگے تو انہیں ٹرخادیا جاتا ہے درجنوں خریداروں میں سے ایک کوئی شخص اگر ریٹ لسٹ پوچھ لے تو سب سے پہلا بہانہ یہ ہوتا ہے کہ ریٹ لسٹ ابھی تک پہنچی نہیں ہے دوسرا بہانہ یہ کہ اس ریٹ پہ تو ہمیں الٹا نقصان ہوتا ہے ریٹ لسٹوں اور مہنگائی کو لے کر شہریوں اور دکانداروں میں جھگڑے معمول بنے ہوئے ہیں اس وقت سے تم یہ کہ دکانداروں کو چیک کرنے والا ضلعی انتظامیہ کا افسر دور دور تک دکھائی نہیں دیتا ہے شہریوں کی شکایات کے ازالہ کے لیے قائم کردہ ہیلپ لائن نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران کو فون کیا جائے تو وہ بھی جواب دینا گوارا نہیں کرتے جس سے دکانداروں کے حوصلے مزید پختہ ہو گئے ہیں اسلام اباد کی دکانداروں کو نہ تو جرمانوں کا ڈر ہے اور نہ ہی گرفتاری کا اس لیے وہ من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں صرف یہی نہیں سرکاری ریٹ سے کئی گنا زیادہ قیمت وصول کی جا رہی ہے