رمضان المبارک بھکاری فوج حملہ اور ہو گئی

اسلام اباد( ایم اے شام )رمضان المبارک کی امد کے ساتھ ہی جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام اباد میں بھکار یوں نے یلغار کر دی جڑواں شہروں میں کوئی ایسا گلی محلہ سڑک چوراہا یا چوک نہیں ہے جہاں پر بھکاری نظر نہ ائیں یہاں تک کہ مختلف شاہراہوں پر لگے ہوئے ٹریفک سگنل کہ بتی سرخ ہوتے ہی گاڑیاں رکنے کے بعد مختلف اقسام کے بھکاری جن میں خواتین ۔بچے خو برو لڑکیاں معزوری کا ڈھونگ رچائے ہوئے مرد اور ٹرانس جینڈر کا روپ اختیار کیے ہوئے ہٹے کٹے مرد لیڈیز کپڑے پہن کر بد نما سا میک اپ کرنے کے بعد ایک پروفیشنل بھکاری کی شکل اختیار کر کے بعد گاڑیوں پر حملہ اور ہو جاتے ہیں اور اس قدر ڈھٹائی اور بدمعاشی سے گاڑیوں کےشیشے کھٹکھٹاتے ہیں کہ جیسے اپنا کاروباری حصہ وصول کرنے کیلئے اپنے پارٹنر پر دباؤ ڈال رہے ہوں۔ جبکہ اس کے برعکس ریاستی ادارے جن میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس قابل ذکر ہیں پیشہ ور بھکاریوں کے عارضی پکڑ دھکڑ کے بعد انکھیں بند کر لیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ملک بھر میں بھکاریوں کی تعداد میں ائے روز اضافہ ہو رہا ہے پیشہ ور لوگوں نے باقاعدہ طور پر بھیک کو ایک کاروبار کی شکل دے دی ہے بعض بھکاری تو اس قدر امیر ہو چکے ہیں کہ ان کے کئی کئی بینکوں میں اکاؤنٹ گاڑیاں اور عالی شان گھر ہونے کے باوجود بھیک کی لت میں لگے ہوئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں