موٹر سائیکل بھی ایم ٹیگ کی زد میں

اسلام آباد/موٹر سائیکل ایم ٹیگ کا فیصلہ
اسلام آباد (مظفر علی بٹ) وفاقی دارالحکومت میں موٹرسائیکلز پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
موٹر سائیکلز پر ایم ٹیگ لگنے کا باقاعدہ آغاز 20 فروری سے ہوگا
موٹر سائیکل مالکان 20 فروری صبح 10 بجے سے ایم ٹیگ حاصل کر سکیں گے
ایم ٹیگ کے لیے موٹر سائیکل کے کاغذات اور شناختی کارڈ ہمراہ لانا لازمی قرار
اطلاق تمام بائکس، بائکیا، ہیوی بائکس اور تمام اقسام کی موٹر سائیکلز پر ہوگا
اب تک مجموعی طور پر 6 لاکھ سے زائد گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے گئے ہیں، عرفان میمن
ایم ٹیگ لگانے کا عمل شہر بھر کے 13 پوائنٹس پر جاری ہے، ڈی جی ایکسائز
شہریوں سے اپیل ہے کہ ایم ٹیگ کے حوالے سے مہم میں ہمارا ساتھ دیں، ڈی جی ایکسائز
بائکیا اور آن لائن ٹیکسی کی رجسٹریشن کا عمل الگ سے جاری ہے، عرفان میمن
تمام تر اقدامات کا مقصد شہر اور شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانا ہے، ڈی جی ایکسائز