غیر مسلم ۔ہم سے اتنے أگے کیوں ؟ایم اے شام کا کالم

اسلام أباد)(ایم اے شام)فضاؤں ہواؤں پانیوں اور صحراؤں پر غیر مسلمںوں کا تسلط چک دولت مند حکمران مسلمان اونچی اونچی عمارتیں بنانے میں مصروف کوئی مسلم ملک سونے کی سڑک بنا رہا ہے تو کوئی بلند و بالا عمارتوں کی شان و شوکت کی جگہ چاند میں کھو گیا ہے گرمیوں اور سردیوں میں اے سی کی ہوا میں رہنے والے مسلمان حکمران اور نئی نسل تلوار اور بندوق کی اہمیت سے کوسوں دور ہوتے جا رہے ہیں ایک واحد ملک پاکستان ہے جس کی مصلح افواج دن رات گرمی سردی کی پرواہ کیے بغیر اپنے دشمنوں کی انکھوں میں انکھیں ڈال کر اپنے فرائض منصبی میں مشغول ہے غیر مسلم حکمرانوں کی کامیابی کا راز ان کی اپنے ملک و قوم سے جی جان سے وفاداری ملک میں قانون کی حکمرانی أئے روز نت نئے تجربات کرنا اپنے ملک کی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانا ہے ہم مسلمان ممالک غیر مسلموں کی بنائی ہوئی ان کی ایجاد کردہ ٹیکنالوجی سے مستفید ہو رہے ہیں ٹیلیفون ٹیلیکس فیکس سے لے کر ٹرین بس کار ہوائی جہاز گوگل فیس بک واٹس ایپ کمپیوٹر لیپ ٹاپ حتی کہ سوئی سے لے کر جہاز تک زمین سے لے کر کہکشاؤں تک فضاؤں سے لے کر سیاروں تک ہر جگہ غیر مسلموں کا ہی غلبہ ہے امریکہ کو چھوڑیں اسرائیل ہی کو دیکھ لیں ایک ٹڈی نما ملک پورے مسلمان ممالک کو انکھیں دکھانے میں ذرا بھی نہیں ہچکچاتا ہے قطر ہو فلسطین ہو یا ایران جس ملک پر چاہے تو ببانگ دہل چڑھائی کر دیتا ہے اگر ایک اور غیر مسلم ملک امریکہ کی بات کریں تو وہ خود کہتے ہیں کہ ان کے پاس اتنا اسلحہ ہے اتنی ٹیکنالوجی ہے کہ وہ اس دنیا کو کئی سو مرتبہ تباہ کر سکتے ہیں جبکہ اس کے برعکس مسلم ممالک جن کی تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے ہاتھ پہ ہاتھ درے ایک دوسرے کے خلاف سازشوں میں مصروف دکھائی دیتے ہیں سوائے پاکستان کے کسی بھی مسلم ملک کے پاس اپنے دفاع کا کوئی مناسب بندوبست نہیں ہے دنیا کا امیر ترین ملک ہونے کے باوجود اسرائیل نے جس طرح قطر پر حملہ کیا قطر اس کا اب تک جواب نہیں دے سکا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر ایک اور جنگ مسلط کرنے کیلئے پر تولنے لگا ہے جس کیلٔے انہوں نی ایک اور بحری بیڑہ مشرق وسطی کی جانب روانی کر دیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ایران کو فی الحال اپنے بیانات اور دھمکیوں سے ڈرانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ایران کے حکمرانوں کے بھی جوابی بیانات سے بظاہر لگتا ہے کہ ایران امریکہ کے ان گیدڑ بھبکیوں سے خوفزدہ ہونے والا نہیں ہے اور ایران نے اپنے ایک حالیہ بیان میں واضح کر دیا ہے کہ میزائل ٹیکنالوجی ان کی ریڈ لائن ہے اور یہ ریڈ لائن کسی کو کراس نہیں کرنے دی جائے گی ایران نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ امریکی اڈے بے شک کسی ہی ملک میں کیوں نہ ہوں انہیں جوابی وار میں نشانہ بنایا جائے گا یہ سارے بیانات اور دھمکیاں اپنی جگہ لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ غیر مسلم امریکہ اتنا طاقتور ترین ہے کہ وہ کسی بھی مسلم ملک کی حکومت تبدیل کرنے کی طاقت رکھتا ہے کبھی کبھی میں سوچتا ہوں کہ دنیا کے تمام ترین وسائل دولت اور پھر ایک نبی کی امت ہونے کے باوجود غیر مسلم۔ مسلمانوں سے اگے کیوں ہیں