شہری لٹ گئے عابد منہاس کی کرائم ڈائیری

راولپنڈی،اسلام آبادکرائم ڈائری (عابد منہاس)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں اسلحہ کی نوک پر لوٹنے ،قفل شکنی اور چوری کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی 8موٹرسائیکلوں ،31موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم کردئیے گئے ،تھانہ وارث خان کے علاقہ کمیٹی چوک میں محمدجبار اور اس کی اہلیہ سے 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرطلائی زیورات مالیتی 5لاکھ روپے اور 2موبائل ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ نورا روڈ پر2موٹرسائیکل سوار مہتاب عباسی سے اسلحہ کی نوک پر موبائل ،5ہزار روپے ،کارڈزوغیرہ ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ میں اسدحسین سے 2موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر2موبائل ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ رفعت شاہین روڈ پراسلحہ کی نوک پر ایک ملزم موبائل ،راجہ بازار میں شہری کے پرس سے ڈیڑھ لاکھ روپے نعمت اللہ کی دکان سے 3موبائل ،ڈھوک حسومیں شاکراللہ کے گھرسے تالے توڑ کرڈیڑھ لاکھ روپے ،کپڑے ،چاندی ،گھڑیاں ،میٹروبس میں دوران سفراسدخان کی جیب سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور شناختی کارڈ،گلشن آباد میں شہری کے گھرسےکھڑکی توڑ کرسونا،کیش ،لیپ ٹاپ چوری کرلیاگیا۔ ادھروفاقی دارالحکومت میں سٹریٹ کرائم نہ رک سکا ، تھانہ آبپارہ ، تھانہ کراچی کمپنی اور تھانہ بھارہ کہو کے علاقے میں اسلحہ کی نوک پر تین وارداتوں میں نقدی، زیورات اور قیمتی موبائل فونز چھین لئے گئے ،تھانہ رمنا اور تھانہ کھنہ کے علاقے میں دو موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے جبکہ تھانہ سنبل کے علاقے میں ایک گھر کے تالے ٹوٹ گئے اور چور کل جمع پونجی لے کر چلتے بنے پولیس مقدمات درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔وفاقی دارالحکومت پولیس نے “اسلحہ سے پاک شہر “مہم کے تحت تھانہ پھلگراں کے علاقے سے چھ ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، تھانہ کراچی کمپنی اور شمس کا لو نی کی جر ائم پیشہ عنا صر کےخلاف موثر کارروائیاں کیں۔ موٹر سائیکل چوری اور شہر یو ں کو لو ٹنے کی وارداتو ں میں ملوث دومنظم گر وہو ں کے دو ارکان گرفتار جبکہ ملزمان کے قبضہ سے لو ٹی گئی نقدی اور چار مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے۔