بائکیا چلانے والے ہو جائیں خبردار

اسلام آباد میں اب بغیر رجسٹریشن ٹیکسی اور بائکیا چلانے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی ہوگی

اسلام آباد (مظفر علی بٹ) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا تمام آن لائن ٹیکسی سروسز کی باضابطہ رجسٹریشن کا فیصلہ

رجسٹریشن کے تحت تمام ڈرائیورز اور گاڑیوں کی معلومات جمع کی جائیں گی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو تمام ٹیکسی سروسز کے سی ای اوز سے رابطہ کرنے کی ہدایت

سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی غیر رجسٹرڈ بائکیا چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں، ڈی سی کی ہدایت

تمام غیر رجسٹرڈ چلنے والی گاڑیوں اور بائکیا کی رجسٹریشن ڈیجیٹل آٹومیشن کے تحت کی جائے گی، ڈی سی اسلام آباد

رجسٹریشن ایپ پر اسلام آباد پولیس کو بھی تمام ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوگی، ڈی سی اسلام آباد

رجسٹریشن کے بعد ڈرائیور کے لیے مسافروں کی تفصیلات ایپ پر اپلوڈ کرنا لازمی ہوگا، ڈی سی اسلام آباد

مسافر کے شناختی کارڈ نمبر کے اندراج کے بغیر ڈرائیور کو سواری لے جانے کی اجازت نہ ہوگی، ڈی سی اسلام آباد

ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر کل سے باضابطہ رجسٹریشن کا آغاز کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں