دھی رانی پروگرام اجتماعی شادیاں


ننکانہ صاحب:(ناصر بیگ)
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت ننکانہ صاحب میں 108 جوڑوں کی اجتماعی شادی ، شاندار تقریب کا انعقاد
صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ تقریب کے مہمان خصوصی تھے
ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو ، ڈی جی سوشل ویلفیئر پنجاب بھی تقریب میں شریک
اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام ضلعی افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔
ممبران صوبائی اسمبلی ، دیگر سیاسی رہنماؤں سمیت صحافی برادری کی شرکت
اجتماعی شادی میں مسیحی برادری کے 04 جوڑے بھی شامل تھے
اجتماعی شادی میں سکھ برادری کے 06 جوڑے بھی شامل
ہر جوڑے کو وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دو لاکھ روپے کے اے ٹی ایم کارڈز دئیے گئے
حکومت کی جانب سے تمام جوڑوں کو شادی کے ملبوسات بھی دیے گئے۔
دھی رانی پروگرام ہزاروں والدین اور بیٹیوں کے خوابوں کی تعبیر ہے۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر
بیٹی کی شادی کے لیے قرض کا تصور ختم ہو چکا ہے ، ریاست نے ذمہ داری سنبھال لی ہے۔سہیل شوکت بٹ
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ریاست کو ماں جیسا کردار دے دیا ہے۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر
دھی رانی پروگرام نے طبقاتی تفریق کو ختم کر دیا ہے۔سہیل شوکت بٹ
ہزاروں والدین کی دعائیں اور بیٹیوں کے خواب اس پروگرام سے جڑے ہیں۔سہیل شوکت بٹ
فلاحی ریاست صرف نعروں سے نہیں، عملی اقدامات سے بنتی ہے۔ صوبائی وزیر
ننکانہ صاحب امن کا گہوارہ اور مذہبی ہم آہنگی کی مثال ہے۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر
دھی رانی پروگرام وزیر اعلی کا انقلابی اور منفرد پروگرام ہے۔صوبائی وزیر
آج مسلم ، سکھ اور کرسچن بیٹیوں کی مہمان نوازی کا موقع ملا۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر
پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کو یکساں حقوق دیے جا رہے ہیں۔صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ
پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں ہمارے سر کا تاج ہیں۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر
ریاست ماں کی طرح آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ایک شفیق ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں۔صوبائی وزیر
بیٹیوں کی زمہ داری ریاست کی زمہ داری ہے ، دلہے ہماری بیٹیوں کا خیال رکھیں۔صوبائی وزیر
دھی رانی پروگرام کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔صوبائی وزیر
خیبر پختون خواہ سے تشدد کی صدائیں آتی ہیں۔صوبائی وزیر