ائی سی سی گھٹنے ٹیکنے پاکستان پہنچ رہا ہے

اسلام اباد( نمائندہ خصوصی )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ بائیکاٹ کے معاملےگھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگیا ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد آج لاہور پہنچ رہا ہے۔

اسی دوران، بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ امین الاسلام ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ ممکنہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی کی ہنگامی میٹنگ میں شرکت کریں گے، جبکہ دونوں بورڈ کے سربراہ آئی سی سی اجلاس میں ورچوئل شریک ہوں گے۔

چیئرمین بی سی بی امین الاسلام پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی سے ملاقات بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد امین الاسلام شام کو ڈھاکا واپس روانہ ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں