جڑواں شہر لٹیرے لوٹنے سے باز نہ ائے عابد منہاس کی رپورٹ

راولپنڈی،اسلام آبادکرائم ڈائری (عابدمنھاس)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 12موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،27موبائل فونز،نقدی ،مویشی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ڈبل روڈ پرایرک جان کی والدہ کوکیری ڈبے میں بٹھاکر2عورتوں اور2مردوں نے طلائی انگوٹھی اور بالیوں مالیتی 3لاکھ روپے سے محروم کردیا،تھانہ صادق آباد کے علاقہ چاندنی چوک میں 2موٹرسائیکل سوار آفتاب سے15ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ لین 4میں عابد سے اسلحہ کی نوک پرموبائل ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ چوہڑ چکی کے قریب رفاقت علی سےبیگ جس میں پانچ سوروپے تھے ،امتیازمارکیٹ بھاٹہ چوک میں شہبازرفیق سے گن پوائنٹ پر 3لیپ ٹاپ اور موبائل ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ چھوکر میں نیازحسین اور اس کی اہلیہ سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل اورموبائل چھین لیاگیا،ادھر وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر نقب زنی اور چوری کی 7وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ تین موٹر سائیکل اور موبائل فونز اڑا لئے گئے ، تھانہ ترنول اور بھارہ کہو کے علاقے میں دو گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور کل جمع پونجی لے کر چلتے بنے ۔ویگو ڈالے کی ٹکر لگنے سے سڑک کنارے کھڑاشخص جاں بحق ہوگیا،تھانہ روات کو محمد عمرعزیزنے بتایاکہ میرابھائی محمدلقمان عزیز بعمر 29سال اپنے موٹرسائیکل پر ان ڈرائیو چلاتاہے جو نجی سوسائٹی فیز8میں روڈ پر کھڑاتھاکہ کسی نامعلوم ویگو ڈالے والے نے نہایت تیزرفتاری ،غفلت ولاپرواہی سےڈرائیونگ کرتے ہوئے روڈ کے ساتھ کھڑے بھائی کو ہٹ کیا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ادھرپشاور روڈ پر 18سالہ موٹرسائیکل سوارٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا، ریسکیو 1122 کے مطابق سجاول ولد محمدنوازسکنہ سکیم تھری موٹرسائیکل پر سوار ہوکر پشاور روڈ پر چوہڑ چوک کی جانب جارہاتھاکہ رافع مال کے قریب گرین الیکٹرک بس کی ٹکر سے زخمی ہوکر موقع پر جاں بحق ہوگیا،تھانہ ویسٹریج کے اے ایس آئی محمدعثمان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال میں پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد اس کی لاش ورثاکے حوالے کردی۔دھاتی ڈور پھرنے سے دوکم سن بچے زخمی ہوگئے ،ایک کی گردن اور دوسرے کی انگلی پرڈورپھرگئی ،تھانہ چک لالہ کو محمد اکرام نے بتایاکہ میرابھائی عثمان علی اپنی موٹرسائیکل پر ہمشیرہ مدیحہ اور اس کے بچوں دانیال بعمر 7سات اور ابوبکر بعمر 5سال کے ساتھ چک لالہ اپنے والد کے گھرجارہے تھے ،ہماراگھرگلستان کالونی لین نمبر 1میں واقع ہے جب موٹرسائیکل لئی پل سے چند قدم آگے پہنچی تودھاتی کیمیکل ڈور میرے بھانجے ابوبکر کی گردن پر لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا،اور دوسرے بھانجے دانیال کی دائیں انگلی پر بھی کٹ لگا جس سے وہ بھی زخمی ہوگیا۔