یوم یکجہتی کشمیر ریلی

ننکانہ صاحب(بیورو چیف)
ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد
ریلی ڈی سی آفس شروع ہو کر گوردوارہ جنم استھان پر اختتام پذیر ہوئی
ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فراز احمد نے کی
ریلی میں ضلعی افسران ، علماء اکرام ، سکھ کمیونٹی ، تاجر ، وکلاء ، میڈیا تنظیموں سمیت سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی
ریلی کے شرکاء نے کشمیری اور پاکستانی پرچم و پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان اور افواج پاکستان، زندہ باد کے نعرے لگائے
یومِ یکجہتیٔ کشمیر ، کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔ڈی سی ننکانہ
کشمیری عوام کی قربانیاں، جدوجہد اور استقامت پوری امتِ مسلمہ کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ
ہر پاکستانی کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ دل کی گہرائیوں سے کھڑا ہے۔ڈی سی ننکانہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی اداروں کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہیں۔ڈی سی ننکانہ
کشمیری عوام کئی دہائیوں سے اپنے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ
حکومت پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ڈی سی ننکانہ
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام کی آزادی تک ان کی حمایت جاری رہے گی۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ
انشاءاللہ بہت جلد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا خاتمہ ہو گا۔ڈی سی ننکانہ
کشمیر کے باشعور عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے۔ڈی سی ننکانہ
بہادر کشمیری اپنے خون سے جرآت اور استقامت کی نئی مثال قائم کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ
اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہی خطے کے امن اور سلامتی کا واحد حل ہے۔ڈی سی ننکانہ