أن لائن سود خور کمپنیوں سے ہوشیار

سود خور آنلائن لون کمپنیوں کی جانب سے لوگوں کو فوری قرضے دینے کےجال میں پھانسنے کا نیا طریقہ متعلقہ اداروں، اسٹیٹ بینک، ایس۔ای۔سی۔پی، ایف۔آئی۔اے، پی۔ٹی۔اے اور تمام موبائلز نیٹ ورک کمپنیاں بے بس!
اسلام آباد (مظفر علی بٹ) ملک بھر میں سود خور آنلائن لون کمپنیاں جن کی تعداد میں دن بدن تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ یہ کمپنیاں نہ صرف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استمال کررہی ہیں بلکہ ہزاروں پی۔ٹی۔سی۔ایل فون نمبروں سے عوام الناس کو ان کے موبائلز فونز پر سارا دن کالز کرکے پریشان کررہی ہیں۔
ان سود خور آنلائن کمپنیوں کو کس نے یہ اختیار دیا کہ کہ عوام الناس کو ان کے پرائیویٹ نمبروں پر کالز کرکر کے پریشان اور خراساں کر رہی ہیں۔
اکثر ان فون نمبرز کے کالیں موصول ہوتی ہیں
02133377862
02138403201
02138403296
02138403273
02138403295
02138403238
02138403428
02238403278
02138403406
02138403427
02138403405
02138403330
02138402120
02138403418
02133377876
02138403396
ان نمبرز کی لسٹ بہت طویل ہے۔ ان نمبرز سے صبح صبح کالز آنا شروع ہوجاتی ہیں۔
عوام الناس کو پریشان اور ہراساں کرنے پر ان سودخور آنلائن لون کمپنیوں کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہ کرنا تمام متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔