پتنگ بازی لاہور میں حلال پورے ملک میں حرام

جڑانوالا رانا عمران )
جڑانوالہ تھانہ سٹی پولیس نے پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر پتنگ بازی کے خونی کھیل کی روک تھام کیلئے پولیس تھانہ سٹی نے پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے ایس ایچ او تھانہ سٹی عاطف شہزاد نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 5 افراد کو حراست میں لیکر کارروائی شروع کر دی ہے پولیس نے پکڑے جانیوالے افراد سے پتنگیں ڈور بھی قبضہ میں لے لی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کے خونی کھیل کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو پتنگ بازی کے خونی کھیل سے باز رکھیں بصورت دیگر قانون کے مطابق مقدمات کا اندراج کیا جائے گا
Load/Hide Comments