عاشق کے ساتھ مل کر شوہروں کو قتل کرنے کے واقعات معمول بن گئے

جڑان والا( رانا عمران خان )18 سالہ جوان بیٹی سمیت 4 بچوں کی ماں نے آشنا کے ساتھ ملکر خاوند کو ق۔ت۔ل کرادیا ۔۔۔ ٹک ٹاک پر لائیو جاکر اچھے خاصے ڈالر کمانے والی ناز پکڑی کیسے گئی ؟ 15 روز قبل جڑانوالہ میں پیش آئے واقعہ کا ڈراپ سین ۔۔۔۔۔
عثمان اور ناز 4 بچوں کے والدین تھے ، سب سے بڑی بیٹی 18 سال کی ہے ، ناز گھریلو خاتون مگر ٹک ٹاک کی عادی تھی ، وہ ٹک ٹاک پر لائیو جاتی ، اور اچھے خاصے پیسے کماتی تھی ، اسکا شوہر مزدوری پیشہ آدمی تھا اور رزق حلال کما کر بچوں کا پیٹ پالتا تھا
چند روز قبل ہی اس نے ایک نیا رکشہ بھی لیا تھا ، ناز کی واقفیت ٹک ٹاک پر قریب ہی ایک چک کے مصطفیٰ نامی نوجوان کے ساتھ ہوئی وہ دونوں اکثر ایک ساتھ لائیو آنے لگے تو انکی کمائی اور زیادہ ہو گئی ، مصطفیٰ ٹاک ٹاکر بھی تھا اور راج مستری کا کام کرتا تھا ، پھر ناز نے اپنے گھر کی تعمیر ومرمت کے بہانے مصطفیٰ کو بلایا وہ کام بھی کرنے لگا اور ساتھ ہی پارٹ ٹائم ناز کے ساتھ بھی گھل مل گیا ، ۔۔۔
خیر گھر کی تعمیر کے دوران دونوں کو ایسے لگا کہ وہ ایک دوسرے کے لیے ہی بنے ہیں ۔۔۔۔ ایک خوفناک منصوبہ بنا ۔۔۔ 15 جنوری کی رات کوئی نامعلوم شخص آیا اور عثمان کو گو۔لی مار کر دھند میں فرار ہو گیا ، عثمان کو ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ، ماں اور بچوں کے بیانات کے مطابق انہیں نہیں معلوم قا۔تل کون تھا پہلی بار اسے دیکھا تھا ۔۔۔
یہ ایک اندھا ق۔ت۔ل تھا ، پولیس کے اعلیٰ حکام نے ایس ایچ او تھانہ جڑانوالہ اور انکے ماتحت تفتیشی افسر کو ٹاسک دیا کہ جلد سے جلد قا۔تل کو ڈھونڈیں ، سی سی ٹی وی کیمرے چیک کیے گئے اور گھر کے موبائل فونز کا ریکارڈ حاصل کیا گیا ، سی سی ٹی وی کی ویڈیو میں ایک مشکوک شخص نظر آگیا ، پھر موبائل ریکارڈ پر میاں اور بیوی دونوں کے ساتھ ایک شخص کا رابطہ رہا ، واردات کی رات اسکا زیادہ رابطہ خاتون سے رہا ۔۔۔
اس کی شناخت کرکے اسے گرفتار کیا گیا ، پہلے تو مصطفیٰ نامی ملزم نے انکار کیا کہ میرا ان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ، اس جھوٹ پر مزید سختی کی گئی تو ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا کہ ناز کے مشورے سے میں نے عثمان کو راستے سے ہٹایا ہے کیونکہ ہمارے خواب بہت بڑے تھے اور عثمان کے ہوتے ہوئے ہمارے خواب پورے نہیں ہو سکتے تھے ۔۔۔۔
ملزم نے خاتون کے ساتھ اپنے ناجا۔ئز تعلقات کا بھی اعتراف کر لیا ، جسکے بعد پولیس نے نئی نویلی بیوہ کو بھی گرفتار کر لیا ،دونوں ملزمان چالان ہو کر جیل پہنچ چکے ہیں اور چار بچے نہ صرف ہتیم ہوئے ہیں بلکہ ساری زندگی ماں کی بدچلنی کا الزام سہنے کے منتظر بیٹھے ہیں ۔۔۔۔۔
اس حوالے سے ایس ایچ او جڑانوالہ نے والدین اور مردوں و خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ پہلی بات تو یہ کہ کم عمر بچوں اور کچے ذہن کے لڑکے لڑکیوں کو موبائل فون اور سوشل میڈیا سے دور رکھیں اور دوسری بات یہ کہ جن شوہروں اور بیویوں کا گزارہ نہ ہو رہا ہو وہ طلاق لے لیں ، لیکن انسانی جان کو نقصان پہنچانے سے باز رہیں ورنہ انجام ناز اور مصطفیٰ جیسا ہوتا ہے ، مجرم جتنا بھی شاطر ہو اپنے انجام سے کسی صورت نہیں بچ سکتا ۔۔۔
Info Planet #infoplanet