ایران کا پاکستان سے احتجاج

بریکنگ نیوز:. . . .  اسلام اباد( نمائندہ خصوصی ) ایران نے جج افضل مجوکہ کے فیصلے پر باقاعدہ دفترِ خارجہ کو خط لکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی جانب سے دفترِ خارجہ کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جج افضل مجوکہ کے ریمارکس ایران بارے انتہائی نامناسب ہیں۔ جج نے کس بنیاد پر یہ ریمارکس فیصلے میں درج کیے ہیں؟ ایران کو اس پر شدید تحفظات ہیں۔
آج ایرانی سفیر کی پریس بریفنگ کے موقع پر بھی صحافیوں نے غیر رسمی گفتگو میں اس معاملے پر سوالات کیے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر نے کہا کہ یہ بات ہمارے نوٹس میں ہے اور ہمارے لیے ہارڈ بریکنگ سے کم نہیں۔ ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر کو پاکستانی حکام کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اس فیصلے سے متنازع جملوں کو حذف کیا جائے گا، مگر ابھی یہ واضح نہیں کہ کیسے؟۔ تاوقت یہ کہ اس فیصلے کو چیلنج نہ کیا جائے یا فیصلے کو ہی کالعدم قرار نہ دے دیا جائے!!!!!
بشکریہ نادر بلوچ

اپنا تبصرہ بھیجیں