فلپائن کے میر پر دوسرا قاتلانہ حملہ

فلپائن میں حملہ آوروں نے سٹی میئر پر راکٹ سے حملہ کردیا، وہ حملے میں بال بال بچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق 3 حملہ آوروں نے میئر کی گاڑی پر راکٹ لانچر سے حملہ کیا، گاڑی کو راکٹ لگنے کے باوجود میئر محفوظ رہے، تاہم 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور مارے گئے۔

مقامی میئر پر 5 برس کے دوران یہ دوسرا قاتلانہ حملہ ہے، تاہم خوش قسمتی سے دونوں بار وہ محفوظ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں