سٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ مقرر

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

راولپنڈی (مظفر علی بٹ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے پر مایوسی ہوئی ، حالانکہ مہنگائی میں استحکام اور معاشی اشاریوں میں بہتری کے واضح آثار موجود تھے۔ عثمان شوکت صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری
صنعتی ترقی کو فروغ دینے اور نئی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے پالیسی ریٹ میں فوری کمی ناگزیر ہے۔عثمان شوکت
راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہارکیا ہے ، مہنگائی میں استحکام اور معاشی اشاریوں میں بہتری کے واضح آثار موجود تھے، صنعتی ترقی کو فروغ دینے اور نئی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے پالیسی ریٹ میں فوری کمی ناگزیر ہے۔ایک بیان میں صدر عثمان شوکت نے کہا کہ حالیہ مہنگائی کے رجحانات اور مثبت مالیاتی اشارے پالیسی ریٹ میں کمی کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کر رہے تھے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس مرحلے پر بلند شرح سود برقرار رکھنے سے صنعتی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے رجحان پر مزید دباؤ پڑ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی سے سرمائے کی لاگت نمایاں طور پر کم ہوگی، مینوفیکچرنگ سیکٹر میں توسیع کی حوصلہ افزائی ہوگی اور مجموعی معاشی بحالی کو ضروری سہارا ملے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں