ایک اور صحافی قتل

لیہ: چوک اعظم فیصل آباد روڈ پر فائرنگ کا واقعہ، نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر سمیت 2 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی
لیہ: مبینہ طور پر سابقہ رنجش کی بناء پر ہونے والی فائرنگ میں شہزاد گجر اور قاسم خان جاں بحق، ابراہیم خان، رحیم خان، عامر رندھاوا اور حسنین زخمی ہوگئے۔
لیہ: مرنے والے نوجوان محمد شہزاد گجر نجی ٹی وی چینل کے ڈسٹرکٹ رپورٹر تھے، لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
لیہ: پولیس کاروائی میں مصروف، لاشوں کا پوسٹ مارٹم جاری، ڈی پی او حسن جاوید بھٹی بھی موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔
لیہ: ڈی ایس پی چوبارہ، ایس ایچ او چوک اعظم نے ڈی پی او کو وقوعہ بارے بریف کیا، 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، دیگر کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس
لیہ:قاتل ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور مقتولین کے ورثاء کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔ ڈی پی او حسن جاوید بھٹی