ورلڈ کپ خراب پاکستان بائیکاٹ کر سکتا ہے۔ایم اے شام کا تجزیہ

اسلام اباد( ایم اے شام )پاکستان نے أئی سی سی کی جانب سے بنگلہ دیش کی ٹیم کوٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر کرنے پر بھارت اور أئی سی سی سے بدلہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے جہاں ایک طرف أئی سی سی اجلاس میں نہ صرف بنگلہ دیش کا بھرپور دفاع کیا تو دوسری طرف اب مختلف کرکٹ بورڈ سے بھی رابطے کر رہا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اکستان کرکٹ بورڈ کے بعد أخری کوشش وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کرینگے اگرپھر بھی ر بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم سے ہونیوالی زیادتی کا ازالہ نہ ہوا تو پاکستان بھارت میں ہونیوالے ورلڈ کپ کا بائیکا ٹ بھی کر سکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بھارت حکومت پر ہوگی پاکستان کے بھی بائیکاٹ کے کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹی ٹونٹی سیریز کا اعلان بھی کیا جا سکتا ہے تاکہ کرکٹ کے شائقین ایک نئی کرکٹ کو انجوائے کر سکیں شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان نے بھی اس ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر دیا تو اس ورلڈ کپ کو خراب کرنے کا ذمہ دار بھی بھارت اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ہوگا