گل پلازہ سانحہ اجتماعی قتل عام ہے۔ فاروق اعوان 

گل پلازہ میں آتشزدگی دلوںکولہولہان کردینے والاسانحہ ہے، یہ محض ایک حادثہ نہیں حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت کا نوحہ اور اجتماعی قتل عام ہے،ملک محمد فاروق اعوان
آگ کے شعلوں میںگھرے ملبے تلے دبے معصوم بچوں کی چیخیں ،بزرگوں،جوانوں ، خواتین کی آہیں نظام کی بے رحمی اور بے حسی پر سوال بن گئی ہیں،معروف سماجی رہنما
اسلام آباد()معروف سیاسی وسیاسی رہنماملک محمد فاروق اعوان ،کوٹگلہ خوشحال گڑھ نے جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ کراچی کے گل پلازہ میں آتشزدگی دلوںکولہولہان کردینے والاسانحہ ہے، یہ محض ایک حادثہ نہیں حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت کا نوحہ اور اجتماعی قتل عام ہے کہ پلازے بنا لئے جاتے ہیں ان میں مناسب حفاظتی انتظامات نہیں کئے جاتے،آگ کے شعلوں میںگھرے ملبے تلے دبے معصوم بچوں کی چیخیں ،بزرگوں،جوانوں اور خواتین کی آہیں نظام کی بے رحمی اور بے حسی پر سوال بن گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس سانحے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ایسا زخم ہے جو برسوں نہیں بھرسکے گا، وہ مردوخواتین،بزرگ محنت کش جو روزی روٹی کمانے کیلئے گھروں سے نکلے آگ کے شعلوں میں گھر گئے،ہم اس دکھ کی اس گھر میں ان کے ساتھ ہیں،بہت سی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور متعدد حال نہایت سوگوارہے۔معروف سیاسی و سماجی رہنما ملک فاروق اعوان نے مزید کہاکہ سانحہ گل پلازہ میں لگنے والی آگ نے درجنوں خاندانوں اور پاکستانی پوری قوم کو غم میں مبتلا کردیا ہے، یہ وقت پوائنٹ سکورنگ کا نہیں بلکہ ایسے سانحات سے بچنے کیلئے اپنی سمت تعین کرنے کاہے، آخرکب تک ہم ایسے سانحات کا شکار ہوتے رہیں گے،یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس میں سینکڑوں خاندان اپنے روزگاراور جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، یہ ایک حادثہ تو ہے مگراس میں حکومت کی انتظامی ناکامی بالکل واضح ہے،ناقص انتظامات کی وجہ سے آگ پر قابوپانے میں بہت دیر لگ گئی،جس سے نقصان مزید زیادہ ہوگیا،حادثہ کے عوامل اور پھر آگ پر قابو نہ پانے کے اسباب کا تعین کرکے ذمہ داران کو کٹہرے میں لایاجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں