جعلی پیر ویزہ سکینڈل

اسلام أباد( کرائم رپورٹر) جعلی پیر کے کارنامےجعلی کاغزات پر امریکہ بھجوانے کی کوشش کروڑوں ہتھالئے کوٹ مومن کی گونج امریکی سفارتخانے تک جا پہنچی!
جعلی ویزا اسکینڈل، لاکھوں ڈالر کا فراڈ بے نقاب
امریکی سفارت خانہ پاکستان (ڈپلومیٹک انکلیو اسلام آباد) نے انکشاف کیا ہے کہ 16 جنوری 2026 کو چند نان امیگرنٹ ویزا درخواست گزاروں نے جعلی دستاویزات جمع کروائیں۔
انٹرویو کے دوران کاغذات اور بیانات جعلی ثابت ہوئے، جس پر درخواست گزاروں نے انکشاف کیا کہ انہیں مبینہ ایجنٹ عثمان گیلانی اور راب نواز نے جعلی دستاویزات فراہم کیں
اس کے عوض 30 ہزار امریکی ڈالر وصول کیے گئے
جعلی دستاویزات میں وزارتِ خارجہ پاکستان (MFA) کا جعلی وفاقی خط بھی شامل تھا۔
امریکی سفارت خانے نے معاملہ مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

نامزد درخواست گزاران
بلال حسن، رمشہ زبیر، محمد اسد اقبال، علی رضا، اویس قمر، معظم علی، ارحمن احمد، وقاص آدم، احسن رضا، محمد ریحان، مدثر نذیر گوندل، محمد حسین
(شناختی کوائف ایف آئی آر میں درج)
ابتدائی تفتیش
درخواست گزاروں کے مطابق: الشٰیخ السید صفدرین عرف حافظ محمد اسلم عرف عثمان گیلانی پیر صاحب (ضلع سرگودھا)
نے امریکہ وزٹ ویزا کے نام پر لاکھوں روپے فی کس وصول کیے۔ وصول شدہ رقوم میں شامل: 70 لاکھ، 45 لاکھ، 60 لاکھ روپے سمیت مختلف بھاری ادائیگیاں نتیجہ
مقدمہ انسانی اسمگلنگ، دھوکہ دہی اور جعلی دستاویزات کے تحت درج، مزید تفتیش جاری۔
سوال یہ ہے: ایسے ایجنٹ کب تک غریبوں کے خواب بیچتے رہیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں