ننکانہ ہسپتال میں چھاپے

ننکانہ (صاحب ناصر بیگ)وزیر اعلی کی معائنہ ٹیم کی ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ پہنچ گئی/ ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کر دی
ننکانہ صاحب:وزیر اعلی پنجاب کی معائنہ ٹیم کا رات کے وقت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب کا اچانک دورہ
ننکانہ صاحب:ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو اور اسسٹنٹ کمشنر ثناء شرافت بھی ہسپتال پہنچ گئے
ننکانہ صاحب:وزیر اعلی پنجاب کی انسپکشن ٹیم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا
ننکانہ صاحب:علاج معالجے کی فراہمی میں غفلت بر برتنے والے 04 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔رپورٹ
ننکانہ صاحب:مریضوں سے بازار سے ادویات منگوانے پر گائنی وارڈ کے 2 اہلکار معطل۔رپورٹ
ننکانہ صاحب:قبل از وقت فارمیسی بند کرنے پر ڈسپنسر اور پرچی کاؤنٹر کلرک کیخلاف پیڈا کے تحت کاروائی کا آغاز
ننکانہ صاحب:کسی بھی مریض نے شکایات سے ایم ایس آفس کو آگاہ نہیں کیا تھا۔رپورٹ
ننکانہ صاحب:مسلسل تین گھنٹے ہسپتال کی تفصیلی انسپکشن کی گئی۔رپورٹ
ننکانہ صاحب: 50 مریضوں کے انٹرویو کئے گئے۔رپورٹ
ننکانہ صاحب:ڈپٹی کمشنر نے رواں ماہ کے دوران 7 بار ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا
ننکانہ صاحب:اسسٹنٹ کمشنر اور سی ای او ہیلتھ نے بھی 06 بار ہسپتال کا دورہ کیا۔رپورٹ
ننکانہ صاحب:معائنہ ٹیم کی انسپکشنز کے دوران ڈاکٹر و عملہ حاضر پائے گئے۔رپورٹ
ننکانہ صاحب:دوران انسپکشن صفائی ستھرائی اور سکیورٹی کے انتظامات تسلی بخش رہے۔رپورٹ
ننکانہ صاحب:مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کیلئے پُر عزم ہیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب