جڑانوالہ فائرنگ بھائی قتل

موٹر سائیکل سواروں کی کار پر اندھا دھند فائرنگ، ایک بھائی قتل
جڑانوالہ: موٹر سائیکل سواروں کی کار پر اندھا دھند فائرنگ، ایک بھائی قتل، دو معجزانہ طور پر محفوظ
جڑانوالہ ( رانا عمران ) تھانہ صدر کی حدود میں موٹر سائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ کار میں سوار اس کے دو بھائی معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا یہ افسوسناک واقعہ جڑانوالہ فیصل آباد روڈ پر 65 گ ب سٹاپ کے قریب پیش آیا۔ قتل ہونے والے شخص کی شناخت شیراز ولد بشیر احمد ساکن 65 گ ب کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
فارنزک ٹیموں نے بھی جائے وقوعہ سے نمونے حاصل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ پولیس تھانہ صدر نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رھے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں