ڈی سی ننکانہ ترقیاتی کاموں کے جائزہ پر

ننکانہ صاحب (ناصر بیگ)

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو کا شہری سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے قصبہ واربرٹن کا تفصیلی دورہ

ڈپٹی کمشنر نے سندرانہ بائی پر نئے مونومنٹس کی تنصیب کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر نے واربرٹن کے مختلف سرکاری سکولوں کا اچانک وزٹ کیا

انہوں نے سکولوں میں تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاس رومز میں بچوں کو لیکچر بھی دیے۔

ڈپٹی کمشنر نے رورل ہیلتھ سنٹر واربرٹن کا دورہ بھی کیا

وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی جاری

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں موجود افراد سے علاج معالجے کی فراہمی بارے دریافت کیا۔

انہوں نے ڈاکٹرز و طبی عملہ کی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری چیک کی۔

انہوں نے ادویات کی مفت فراہمی ، وارڈز، واش رومز کی صفائی ستھرائی اور آلات و مشینری کے آپریشنل ہونے سمیت دیگر انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو صفائی ستھرائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے سمیت ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے واربرٹن کے مختلف بازاروں کا دورہ کرکے بیوٹیفکیشن کے جاری کاموں کا جائزہ لیا

انہوں نے واربرٹن میں صفائی ستھرائی ، ڈی سلٹنگ اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو کا نالے کے تعمیراتی کام میں ناقص میٹریل کے استعمال کا نوٹس

سی او میونسپل کمیٹی واربرٹن اور ٹھیکیدار کی سرزنش ، کام دوبارہ ٹھیک کروانے کی ہدایت

واربرٹن کے بازاروں سے نالوں کے ملبے کو فوری اٹھایا جائے ، متعلقہ اداروں کو ہدایت

ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ صفائی ستھرائی کے عمل کو یقینی بنا کر واربرٹن کو زیرویسٹ کرے

ڈپٹی کمشنر نے مختلف شہریوں سے میونسپل سروسز کی فراہمی بارے بھی دریافت کیا ، شہریوں کی سروسز بارے شکایات

سی او میونسپل کمیٹی کو واربرٹن میں شہری سہولیات بہتر بنانے کے لیے آخری وارننگ

دوران وزٹ اسسٹنٹ کمشنر ثناء شرافت، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ڈی او انفارمیشن، سی او بلدیہ سمیت ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں