پنڈی اسلام أباد 24 گھنٹے 64 وارداتیں

راولپنڈی،اسلام آبادکرائم ڈائری ( عابدمنھاس) راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، راہزنی ، نقب زنی اور چوری کی 62 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ ایک رکشہ ، 16 موٹر سائیکل ، 28 موبائل فونز، ایک بکری اور 2 بکرے اُڑا لئے گئے ، 11 موبائل فونز اور لاکھوں کی نقدی اسلحہ کی نوک پر جبکہ 9 موبائل فونز اور نقدی جھپٹا مار چھین لی گئی ، وفاقی دارالحکومت پولیس نے صرف چھ مقدمات پر ہی اکتفا کیا سٹریٹ کرائم کی دو وارداتوں اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات درج کیے گئے ،راولپنڈی پولیس نے چوری و نقب زنی کے 26 دمات درج کیے ہیں۔ تھانہ نیلور کے علاقے میں ایک دوشیزہ کو غیرت کے نام پر موت کے گھاٹ اتار کر خود کشی ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی مگر پولیس نے بروقت ہسپتال پہنچ کر دوشیزہ کی نعش قبضہ میں لے کر اس کا پوسٹ مارٹم کرایا اور تھانہ کے ڈیوٹی افسر کی مدعیت میں دوشیزہ کے والد اظہر محمود کے خلاف بیٹی کو گولی مار کر قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ، غیرت کے نام پر قتل کی اطلاع پر ڈیوٹی افسر اے ایس آئی محمد شبیر لیڈی پولیس کے ہمراہ “ایچ بی ایس” ہسپتال پہنچا۔