دھند نے پورا خاندان اجاڑ دیا

سرگودھا (بیورو چیف)تحصیل کوٹ مومن کے علاقہ گلا پور میں دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 14 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقہ خانوانہ 71 گ ب ککڑاں سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان اسلام آباد میں قریبی عزیز کی فوتگی میں شرکت کے بعد مزدا ٹرک میں سوار ہو کر واپس فیصل آباد جا رہا تھاریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ موٹروے شدید دھند کے باعث بند تھی، جس کے باعث مزدا ٹرک کو متبادل لوکل روٹ، کوٹ مومن کے راستے فیصل آباد جانا پڑا۔ گلا پور کے قریب شدید دھند کے باعث ڈرائیور کو راستہ نظر نہ آیا اور مزدا ٹرک بے قابو ہو کر نہر میں جا گرا۔ نہر میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے ٹرک نیچے گرنے سے شدید نوعیت کا حادثہ پیش آیاحادثے کے وقت مزدا ٹرک میں کل 23 افراد سوار تھے، جن میں سے 14 موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں اور تمام جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہےریسکیو ذرائع کے مطابق شدید زخمی ہونے والی خواتین میں شمیم پروین، نازیہ بی بی اور ایک اور خاتون شامل ہیں، جبکہ حسنین، ظہیر، ممتاز، کاشف اور ندیم عباس معمولی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہےٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ مومن کے ایم ایس ڈاکٹر مہربان کے مطابق پانچ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو منتقل کیا گیا ہے جن میں تین کی حالت تشویشناک جبکہ دو معمولی زخمی ہیں۔ ایم ایس کے مطابق تاحال ہسپتال میں کوئی ڈیڈ باڈی منتقل نہیں کی گئیپولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت مصعری خان، حلیمہ بی بی، یاسین، سونیا بی بی، پٹھان بی بی، حانیہ، ایمان فاطمہ، رانی بی بی، حارث، وسیم، عورین، ثقلین، حورم اور آمنہ کے نام سے ہوئی ہے۔ تمام جاں بحق افراد کا تعلق فیصل آباد کے علاقہ خانوانہ 71 گ ب ککڑاں سے بتایا جا رہا ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں، امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری

اپنا تبصرہ بھیجیں