سی سی ڈی وڈیروں کے ظلم کب رکیں گے

‏بہاؤلنگر میں ظالم وڈیرے نے پانچ معصوم غریب بچوں کے باپ کو مویشیوں لیے چارہ کاٹنے میں دیر لگانے پر قتل کر دیا

‏مقتول کی بیوہ پانچ بچوں کو لے کر لاہور میں صرف ایک ہی صدا لگا رہی “سب دی ماں مریم نواز، اسانوں انصاف دے”

‏بہاولنگر کی مظلوم بیوہ پانچ بیٹیوں اور ایک کمسن بیٹے کے ہمراہ لاہور کی سڑکوں پر رلنے لگی

‏رو رو کر وزیراعلیٰ مریم نواز اور آئی جی پنجاب سے انصاف کی اپیل

‏اس خاتون کے شوہر کوچند ہفتے قبل بہاولنگر کے علاقہ چک مدرسہ کے ظالم زمیندار کاشف شاہ نے صرف اس جرم میں موت کے گھاٹ اتار دیا کہ اس نے مویشیوں کے لیے پٹھے کاٹنے میں دیر کیوں لگائی

‏ اس مظلوم خاتون کے بقول اسکے شوہر پر 2 گھنٹے ڈنڈوں سے بے پناہ تش۔دد کیا گیا جس سے اسکے جسم کی کئی ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور وہ ہسپتال میں چل بسا، مقامی پولیس نے پرچہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

‏مگر 15 روز بعد ہی یہ بااثر شخص رہا ہو گیا

‏اپنے ڈیرے پر بیٹھ کر پنچایت لگاتا ہے اور لوگ اسے رہائی پر مبارکبادیں دے رہے ہیں

‏خاتون کے بقول اس شخص نے اپنے لوگ میرے ڈیرے پر بھیجے کے لاکھ دو لاکھ لے لو اور پرچہ واپس لے لو ، سادہ کاغذ پر انگوٹھے لگا دو

‏اس ناانصافی پر خاتون بچوں کو لے کر تھانے گئی تو اسے تھانے میں داخل بھی نہیں ہونے دیا گیا

‏ظالم زمیندار کہتا ہے پولیس میری اپنی ہے پرچہ واپس لے لو تو فائدے میں رہو گی ورنہ جدھر مرضی چلی جاؤ میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا
‏خاتون نے اپیل کی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نوٹس لیں اور مجھے اور میرے یتیم بچوں کو انصاف دلائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں