راولپنڈی ،اسلام آبادکرائم ڈائری (عابدمنہاس)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 12موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز، ساڑھے تین کروڑ روپے اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ عسکری 10میں ولید حسن کے گھرسے سیف توڑ کرساڑھے تین کروڑ روپے چوری کرلئے گئے ،،تھانہ ریس کورس کے علاقہ برف خانہ چوک میں بابو حسین کو دوموٹرسائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر لوٹنے کی کوشش کی مزاحمت پر ملزموں نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ شبیرلین میں بلال احمد سے 20ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ وارث خان کے علاقہ چٹیاں ہٹیاں میں سمیر شکیل اور اس کے دودوستوں سے 3 موبائل اور 10ہزار روپے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں صائمہ حینف کمال کا پرس چھین لیاگیاجس میں 50ہزار روپے ،موبائل ،شناختی کارڈ وغیرہ تھے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ سسکتھ روڈ پر وحیداختر کے بیٹے سے لیپ ٹاپ اور موبائل چھین لیاگیا،۔ ادھر تمام تر ناکہ بندیوں کے باوجود وفاقی دارالحکومت میں جرائم پر قابو نہ پایا جا سکا ، تھانہ شالیمار کے علاقے سے ایک کار ، تھانہ کوہسار ، تھانہ انڈسٹریل ایریا اور تھانہ کھنہ کے علاقے سے 4 موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے ، تھانہ آبپارہ کے علاقے سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل جبکہ تھانہ انڈسٹریل کے علاقے میں سٹریٹ کرائم میں نقدی اور موبائل چھین لئے گئے ۔ ڈولفن فورس کے متحرک ہو نے سے وفاقی دارالحکومت کے شہری بلبلا اٹھے نئے سال کے آغاز پر ہی 25 گاڑیوں اور 30 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ۔ اسلام آباد پولیس ڈولفن فورس نے سال 2026 کے ابتدائی 12 دنوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں کے دوران ڈولفن فورس نے جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھتے ہوئے سنیپ چیکنگ، اسمارٹ کارز اور اسپیشل ناکہ جات کے دوران 39 ہزار سے زائد افراد کو چیک کیا۔ان کارروائیوں کے دوران 46 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں اور 11 ہزار سے زائد گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی جبکہ 25 گاڑیوں اور 30 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں کو مزید جانچ کے لئے متعلقہ تھانہ جات منتقل کیا گیا۔ڈولفن فورس کی متحرک کارروائیوں کے نتیجے میں 339 مشکوک افراد کو بھی مزید تفتیش کے لئے تھانوں میں منتقل کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں